تنازعات کا باعث بن سکتاہے : سربراہ عرب لیگ
ریاض : عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل احمد ابوالغیط نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکی صدر ٹرمپ نے غزہ کے شہریوں اور علاقے کی مؤثر قوتوں پر دباؤ جاری رکھا تو یہ ’خطے کو سنگین تنازعات کے نئے سلسلے کا شکار کر سکتا ہے۔‘عرب نیوز کے مطابق ورلڈ گورنمنٹ سمٹ کے موقع پر ’عرب دنیا کی صورتحال‘ کے عنوان سے سیشن میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’میری رائے میں، میں یہ دیکھ رہا ہوں کہ اگر صدر ٹرمپ اس طریقہ سے غزہ کے شہریوں، عرب دنیا، مصر، اردن اور علاقے کی مؤثر طاقتوں پر دباؤ جاری رکھتے ہیں۔‘صدر ٹرمپ کے منصوبے پر عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ ’فلسطین کے مسئلے کے منصفانہ اور دو ریاستوں کی تشکیل پر مبنی حل کے بجائے یہ خطے (مشرق وسطیٰ) کو عربوں اور اسرائیل کے درمیان سنگین تنازعات کے ایک نئے دور کی طرف لے جا سکتا ہے۔‘کھچا کھچ بھرے آڈیٹوریم میں خطاب کرتے ہوئے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ ’فلسطینی علاقوں کو ان کے رہائشیوں سے خالی کرنے کا کوئی بھی منصوبہ‘ مسترد کر دینا چاہیے، اور نشاندہی کی کہ دونوں فریقوں کے درمیان ’ایک قابل قبول تصفیے‘ کی طرف جانا چاہیے۔اس سیشن میں ابو الغیط کے ہمراہ پینل میں خلیج تعاون کونسل کے جنرل سیکرٹریٹ کے سیکرٹری جنرل جاسم البدوی بھی شریک تھے جبکہ مصری صحافی اور بزنس مین عماد ادیب موڈریٹر تھے۔عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل نے اس بات پر زور دیا کہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کیا جانا چاہیے اور فلسطینیوں کو ان کے حقوق دینے چاہئیں ۔ انہوںنے کہا کہ امریکی تجاویز عربوں اور خاص طور پر فلسطینیوں کے لیے ناقابل قبول ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ امریکی پالیسی کے اثرات خطے میں ’امن اور افہام و تفہیم‘ کے لیے مضر ہوں گے۔