غزہ کے شہریو ں کو اب پولیو کا خطرہ

   

جنیوا : عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے غزہ اور اطراف کے علاقوں میں پولیو وائرس پھیلنے کے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق غزہ میں صفائی کی ابتر صورتحال ہے جس کے باعث عالمی ادارہ صحت نے غزہ اور اطراف کے علاقوں میں پولیو وائرس پھیلنے کے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔دوسری جانب اسرائیلی فوج کا غزہ کے علاقے خان یونس میں آپریشن جاری ہے جس دوران 89 فلسطینی شہید اور لاکھوں بے گھر فلسطینی دوبارہ دربدر ہوگئے۔اسرائیل کا خان یونس میں تیسری بار آپریشن، بمباری سے 81 فلسطینی شہید، 200 سے زائد زخمیادھر رفح میں فلسطینی مزاحمتی گروپ کے اسرائیلی ٹینکوں پر راکٹ حملے کے دوران متعدد ٹینک تباہ ہوگئے۔مزیدبرآں مغربی کنارے کے شہر طولکرم کے پناہ گزین کیمپ پر اسرائیل نے ڈرون حملہ کیا جس دوران فلسطینی مزاحمتی گروپ کے کمانڈروں سمیت 7 فلسطینی شہید ہوگئے۔