غزہ کے شہری اسرائیل کے منظم نشانہ پر : روس

   

ماسکو : روس نے غزہ میں فوری حملے روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل غزہ میں شہریوں کو منظم طریقے سے نشانہ بنا رہا ہے۔روسی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اسرائیلی حملے غزہ جنگ بندی کی بین الاقوامی کوششوں کو سبوتاڑ کر رہے ہیں۔ادھر ایران نے کہا کہ اسرائیل نے التابعین اسکول پر وحشیانہ حملے سے واضح کر دیا کہ وہ کسی عالمی اور اخلاقی اصولوں کا پابند نہیں۔برطانیہ، ترکیہ، سعودی عرب اور دیگر عرب ممالک نے بھی اسکول پر اسرائیلی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی جبکہ قطر نے پناہ گزین اسکول پر حملے کی عالمی سطح پر تحقیقات کا مطالبہ کیا۔