غزہ کے عوام غذائی قلت اور صحت کے دیگر مسائل کا شکار : اقوام متحدہ

   

Ferty9 Clinic

نیویارک: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اسرائیل کی غزہ میں بین الاقوامی انسانی قانون کی واضح خلاف ورزی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہاں کے لوگ فاقوں سمیت بیماریوں، غذائی قلت اور دیگر صحت کے مسائل میں گھرے ہوئے ہیں۔انتونیو گوتریس نے کہا کہ غزہ پر کوئی شخص اور کوئی مقام محفوظ نہیں ہے، صدمے سے دوچار لوگوں کو جنوب کے محدود علاقوں میں دھکیلا جا رہا ہے، جہاں پہلے سے ہی ہزاروں لوگوں کا مجمع ہے۔انہوں نے حماس کی قید میں موجود تمام یرغمالیوں کی فوری اور غیرمشروط رہائی کا بھی مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ کوئی بھی چیز فلسطینی عوام کو اجتماعی سزا کا جواز نہیں دے سکتی۔کوئی بھی چیز شہریوں کے قتل، زخمی، اغوا یا شہریوں کے خلاف راکٹ داغنے کا جواز نہیں بن سکتی، میرے پاس، غزہ کی صورتحال کو بیان کرنے کے الفاظ تک موجود نہیں۔