غزہ کے عوام کو فاقہ کشی پر مجبور کیا جائے

   

تل ابیب : اسرائیل کی حزب اختلاف ہوم لینڈ پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر دفاع آویگادور ِلیبر مین نے غزہ کی پٹی کو پانی، خوراک، بجلی اور ایندھن سمیت تمام انسانی ضروریات سے محروم رکھنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔لِیبرمین نے X سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ جو فیصلہ لینے کی ضرورت ہے وہ اسرائیل اور غزہ کی پٹی کی مکمل علیحدگی ہے۔اسرائیلی سیاست دان نے پوسٹ میں کہا کہ نہ پانی، نہ بجلی، نہ سامان، نہ ایندھن اور نہ ہی ٹرانزٹ گزرگاہ مگر مکمل تباہ کردیا جائے ۔غزہ میں جبری طور پر بے گھر ہونے والے تقریباً 20 لاکھ فلسطینی علاقے پر اسرائیل کی پابندیوں، سرحدی دروازوں کا کنٹرول سنبھالنے اور ادویات اور انسانی امداد کے داخلے کو روکنے کی وجہ سے مشکل حالات میں زندہ رہنے کی تگ و دو کر رہے ہیں۔اکتوبر سے غزہ کی پٹی پر اسرائیل کے حملوں میں 40 ہزار 223 فلسطینی جاں بحق اور 92 ہزار 981 زخمی ہوئے۔