غزہ : یہ کہانی ہے غزہ کے ایک فوڈ بلاگر کی جو جنگ سے قبل غزہ کے کھانے پینے کے مقامات کی ویڈیوز بنا کر یو ٹیوب پر پوسٹ کرتے تھے۔لیکن جنگ نے جہاں ان کے گھر بار اسٹوڈیو ، فوٹو گرافی کے آلا ت او ر فرنیچر کو تباہ کر دیا وہاں غزہ کے ریستورانوں ، ہوٹلوں اور کھانے پینے کے ان مقامات کو بھی تباہ کر دیا جو ان کی وی بلاگز کا موضوع ہوا کرتیتھے اور جن کی بحالی کے ابھی دور دور تک آثار نظر نہیں آرہے۔لیکن غزہ کے فوڈ بلاگر، حمدا شکورا نیجنگ سے تباہ حال غزہ کے ملبے میں بھی فوڈ اور بلاگز کو اپنی زندگی میں ایک بار پھر شامل کر لیا ہے اور وہ غزہ کے بچوں کیلئے اُمید کی پلیٹ بن گئے ہیں۔
فلپائن میں 6.8شدت کا زلزلہ
منیلا: فلپائن کے جنوبی صوبے سوریگاو ڈیل سور میں ہفتہ کی صبح 6.8 شدت کا زلزلہ آیا۔ فلپائن کے انسٹی ٹیوٹ آف وولکینولوجی اینڈ سیسمولوجی نے یہ معلومات دی۔انسٹی ٹیوٹ نے کہا کہ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 6:22 بجے ساحلی شہر لنگینگ سے 66 کلومیٹر شمال مشرق میں 9 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا۔زلزلے کے جھٹکے منڈاناؤ کے علاقے کے کئی صوبوں میں بھی محسوس کئے گئے۔