غزہ : غزہ پٹی کے فلسطینیوں کو شام کے شمال میں بسانے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق غزہ کے شہریوں کے لیے شام میں ترکیہ کی سرحد کے قریب خیمہ بستیوں کی بحالی جاری ہے۔ یہ خیمہ بستیاں جنگ کے دوران شام کے شمالی سرحدی علاقہ میں قائم کی گئی تھیں۔ غزہ کے شہریوں کو بسانے کے منصوبہ پر قطر اور ترکیہ شامی حکومت سے رابطہ میں ہے۔ اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ غزہ کے شہریوں کو بسانے کے منصوبہ کی نگرانی ترکیہ کے 2 ادارے کر رہے ہیں۔ ان دونوں اداروں نے منصوبہ کی تردید یا تصدیق سے انکار کیا ہے۔