غزہ ۔ 23 ڈسمبر (ایجنسیز) جنوبی غزہ میں قائم کیے گئے اردنی فیلڈ ہاسپٹل نے رواں ہفتے ایک مریض کی انتہائی پیچیدہ اور مشکل نوعیت کی سرجری کا اہتمام کیا ہے۔ یہ فلسطینی مریض غزہ کا رہائشی 21 سالہ مریض تھا۔ جو تھلیسیمیا کی وجہ سے انتہائی خراب صورت حال کا شکار تھا۔جس کی ایک سرجری کی ضرورت تھی۔ فیلڈ ہاسپٹل کے کمانڈر کے مطابق اس سرجری میں ہاسپٹل کے خصوصی مہارت کے حامل سرجنز نے حصہ لیا۔سرجری سے قبل ماہر ڈاکٹر نے انستیھیزیا دیا اور تب مریض کو آپریشن روم میں لے جایا گیا۔ فیلڈ ہاسپٹل کا آپریشن تھیٹر غزہ کے مریضوں کو خصوصی توجہ کے ساتھ علاج معالجے کی شہرت کا حامل ہے۔ تاکہ ان کی سرجری کے دوران چیلنجنگ پوزیشن سے بھی بہترین انداز سے عہدہ برآ ہوا جا سکے۔