واشنگٹن: امریکہ نے غزہ سے متصل سمندر میں بحری اڈہ قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ امریکی صدر جوبائیڈن نے اس کی وجہ اور جواز غزہ میں انسانی بنیادوں پر امداد کی ترسیل بتایا ہے۔ امریکہ بحر متوسط میں 7 اکتوبر کے فوری بعد سے مسلسل سرگرمی اور کیل کانٹے سے لیس انداز میں موجود ہے۔ جہاں اس نے اسرائیل حماس جنگ شروع ہوتے ہی اپنا بحری بیڑہ بھیج دیا تھا۔ اگرچہ امریکی صدر جوبائیڈن اس سے قبل بڑی امید ظاہر کر چکے تھے کہ رمضان سے پہلے جنگ بندی کا اعلان ہو جائے گا۔ انہوں نے اس سلسلے میں 4 مارچ کی تاریخ کا ذکر بھی کیا تھا۔