غزہ کے مختلف علاقوں پر اسرائیلی حملےمتعدد افرادشہید و زخمی

   

غزہ : گزشتہ روز غزہ کی پٹی کے مختلف شہروں میں اسرائیلی فوج کے حملوں میں 6 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور متعدد افراد زخمی ہوئے۔ اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی کے وسطی علاقہ دیر البلاح شہر اور البریج پناہ گزین کیمپ اور الصبرہ قصبے پر رات بھر حملے کیے۔دیر ا لبلاح کے جنوب میں البرکہ علاقہ میں بے گھر شہریوں کے خیموں پر حملے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔صبرہ کے علاقے میں ہونے والے حملے میں اب تک 3 افراد کی نعشیں ملی ہیں۔ صحابہ اسٹریٹ پر ایک گھر پر حملے میں ایک شخص جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ الُبریج مہاجر کیمپ کے بلاک نمبر 12 پر حملے میں ہلاکتوں کی اطلاع ملی ہے۔اسرائیلی فوج نے شہری دفاع کی ٹیموں پر بھی فائرنگ کی جو ملبے سے ہلاک اور زخمیوں کو نکالنے کیلئے علاقے میں گئی تھیں۔
یہ بھی بتایا گی ہے کہ اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں چھاپوں کے دوران 10 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا ہے۔