نیویارک: غزہ کے مکمل محاصرے پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرس نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔انٹونیو گوٹیرس نے کہا ہے کہ غزہ میں بجلی، ایندھن، کھانا بند ہونے سے سنگین صورت حال مزید بگڑ جائے گی۔انہوں نے کہا کہ غزہ میں بے یارو مددگار فلسطینیوں کے لیے انسانی امداد نہ روکی جائے، عالمی برادری بھی فوری انسانی امداد کے لیے آگے آئے۔