غزہ کے 100 سے زائد انخلاء شدہ افرادعنقریب ترکیہ پہنچیں گے

   

انقرہ: ترکیہ کے وزیرِ صحت اور وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ غزہ سے 100 سے زائد انخلاء شدہ افراد پیر کو ترکیہ پہنچنے والے ہیں جن میں درجنوں ایسے افراد بھی شامل ہیں جو وہاں طبی علاج حاصل کریں گے۔وزیرِ صحت فخرالدین کوکا نے بتایا کہ 61 مریض اپنے 49 رشتہ داروں کے ہمراہ اتوار کی شام غزہ سے مصر پہنچے اور العریش ہاسپٹل میں رات گذارنے کے بعد پیر کو انقرہ کیلئے روانہ ہونے والے تھے۔انہوں نے گذشتہ ہفتے کہا تھا کہ انقرہ غزہ سے کینسر کے تقریباً 1000 مریضوں میں سے زیادہ سے زیادہ کو ترکی لانا چاہتا تھا۔ پہلے 27 مریض گذشتہ جمعرات کو انقرہ پہنچے تھے۔وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ علیحدہ طور پر ترک، ترک قبرصی اور ان کے رشتہ داروں پر مشتمل 87 افراد کا ایک گروپ اتوار کو غزہ سے مصر پہنچا اور انہیں پیر کو دیر گئے استنبول کیلئے روانہ ہونا تھا۔وزارتِ خارجہ کی طرف سے اشتراک کردہ فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ ویک اینڈ پر غزہ سے مصر جانے والے 44 ترک اتوار کو استنبول پہنچے۔