غصہ میں کرسی کو مارنے پر کوہلی کی سرزنش

   

چینائی ۔رائل چیلنجرس بنگلور کے کپتان ویرات کوہلی کو یہاں سن رائزرس حیدرآباد کے خلاف مقابلے میں اپنی وکٹ گنوانے کے بعد مایوسی کے عالم میں کرسی پر لات مارتے دیکھا گیا تو اسے آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر سرزنش کی گئی۔ کوہلی بیٹنگ کے دوران اپنی روانی میں نہیں تھے اور وہ 29 گیندوں پر 33 رنز بنائے تاہم انکی ٹیم نے چھ رنز سے کامیابی حاصل کی۔آئی پی ایل نے ایک بیان میں کہا کوہلی نے آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کے لیول 1 جرم 2.2 میں کے خاطی پائے گے ہیں ۔