٭ مرکزی وزیر رام داس اٹھاؤلے نے کہا کہ کانگریس قائدین غلام نبی آزاد اور کپل سبل کو کانگریس سے استعفے دینا چاہیئے اور انہیں بی جے پی میں شامل ہوجانا چاہیئے ۔ اگر ان کو ان کی پارٹی میں عزت نہیں مل رہی ہے تو انہیں جیوتر آدتیہ سندھیا کی طرح پارٹی چھوڑ دینی چاہیئے ۔ کپل اور غلام نبی آزاد اُن 23 کانگریس قائدین میں شامل ہیں جنہوں نے پارٹی کی عبوری صدر سونیا گاندھی کو مکتوب لکھتے ہوئے پارٹی کے اندر تیزی سے تبدیلیوں کے لئے زور دیا ہے ۔