غلام نبی آزاد کا شہدائے کربلا کو خراج عقیدت

   

سری نگر : ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی (ڈی پی اے پی) کے چیئرمین غلام نبی آزاد نے امام حسین ؓ اور ان کے 72 ساتھیوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے جنہوں نے کربلا میں جام شہادت نوش کیا۔اپنے ایک بیان میں آزاد نے کہاحضرت امام حسین ؓکربلا میں ظالم قوتوں کے خلاف کھڑے ہوئے اور اسلامی عقائد، آزادی، انصاف اور انسانی حقوق کی پاسداری کے لیے 72 ساتھیوں کے ساتھ اپنی جانیں قربان کیں۔حضرت امام حسین ؓ کی بہادری اور اصولی موقف کو یاد کرتے ہوئے آزاد نے کہا کہ یوم عاشور پر کربلا میں دی گئی عظیم قربانیوں کو قیامت تک یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے کہاشہدائے کربلا حق، انصاف، مساوات،نیکی اور شرافت کے لیے کھڑے ہوئے اور امام حسینؓ کی قربانی تمام گروہوں اور برادریوں کے لیے ہے ، جو راہ راست کی ایک مثال ہے ۔