غلام نبی آزاد کا 5 نومبر کو دورہ حیدرآباد

   

حیدرآباد۔/2 نومبر، ( سیاست نیوز) سینئر کانگریسی قائد اور راجیہ سبھا میں قائد اپوزیشن غلام نبی آزاد 5 نومبر کو حیدرآباد کا دورہ کریں گے۔ نریندر مودی حکومت کی معاشی پالیسیوں کے خلاف کانگریس کی جانب سے ملک گیر سطح پر احتجاج کے پیش نظر غلام نبی آزاد حیدرآباد میں احتجاج میں حصہ لیں گے۔ پارٹی نے عوام میں شعور بیداری کیلئے مختلف پروگرامس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ غلام نبی آزاد اور جنرل سکریٹری اے آئی سی سی انچارج تلنگانہ آر سی کنتیا حیدرآباد میں پردیش کانگریس کے پروگراموں میں حصہ لیں گے۔ دوپہر 2 بجے غلام نبی آزاد میڈیا کے نمائندوں سے مخاطب ہوں گے بعد میں اہم قائدین، کور کمیٹی کے ارکان اور عوامی نمائندوں سے وہ ملاقات کرتے ہوئے معاشی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کی حکمت عملی طئے کریں گے۔