غلام نبی آزاد کو ایم اے خان کی مبارکباد

   

حیدرآباد۔/26جنوری، ( سیاست نیوز) کانگریس کے سینئر قائد سابق رکن راجیہ سبھا ایم اے خان نے کانگریس کے سینئر قائد و سابق فلور لیڈر راجیہ سبھا غلام نبی آزاد کو ان کی خدمات پر پدم بھوشن ایوارڈ سے نوازنے کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ جمو ں کشمیر کی نمائندگی کرنے والے غلام نبی آزاد نے طویل عرصہ تک کانگریس کے پلیٹ فارم سے ملک اور عوام کی خدمت انجام دی ہیں۔ یوتھ کانگریس کے قومی صدر کے علاوہ کانگریس کی فیصلہ ساز باڈی سی ڈبلیو سی کے علاوہ اے آئی سی سی جنرل سکریٹری اور ملک کی کئی ریاستوں میں انچارج جنرل سکریٹری کی حیثیت سے خدمات انجام دیتے ہوئے کانگریس کے استحکام کے ساتھ اقتدار میں لانے کیلئے ذمہ دارانہ رول ادا کیا۔ جموں کشمیر کے چیف منسٹر کے علاوہ مرکز میں کئی وزارتوں پر خدمات انجام دی ہیں۔ انہیں جنوبی ہند میں کانگریس کا ٹربل شوٹر کہا جاتا تھا۔ 2004 میں متحدہ آندھرا پردیش میں کانگریس کو اقتدار میں لانے کیلئے اہم رول ادا کرنے والے غلام نبی آزاد نے علحدہ تلنگانہ ریاست کی تشکیل میں بھی غیر معمولی رول ادا کیا ہے۔ غلام نبی آزاد کی عوامی خدمات کو ملحوظ رکھتے ہوئے مرکزی حکومت نے ملک کے اعلیٰ ترین شہری اعزاز پدم بھوشن سے انہیں نوازا ہے۔ ن