سری نگر : جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور سینئر لیڈر غلام نبی آزاد کو ان کی کشمیر ریلی سے قبل لشکر طیبہ سے وابستہ دی ریزسٹنس فرنٹ (TRF) نامی دہشت گرد تنظیم نے جان سے مارنے کی مبینہ دھمکی دی ہے۔ اس کے پیش نظر ان کی سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔ تنظیم نے انٹرنیٹ پر غلام نبی آزاد کو دھمکی دیتے ہوئے ایک پوسٹربھی جاری کیا ہے۔اس میں لکھا ہے کہ جموں و کشمیر کی سیاست میں ان کا داخلہ اچانک نہیں ہوا ہے۔
غلام نبی آزاد نے درگاہ حضرت بل میں حاضری دی
سری نگر: جموں وکشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور کانگریس سے حال ہی میں مستعفی ہونے والے سینئر لیڈر غلام نبی آزاد نے جمعرات کو یہاں درگاہ حضرت بل میں حاضری دی۔اس موقعے پر ان کے ہمراہ دیگر بڑے لیڈران بھی تھے جو کانگریس سے کنارہ کشی کرکے آزاد کے ہمرکاب ہوئے ہیں۔بتادیں کہ موصوف لیڈر ان دنوں وادی کے دورے پر ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ درگاہ پہنچنے پر ان کا والہانہ استقبال کیا گیا اور وہاں ان کی دستار بندی بھی کی گئی۔