غلام نبی آزاد کو ہم واپس لائیں گے: رام داس اٹھاولے

   

نئی دہلی : ریپبلکن پارٹی آف انڈیا کے صدر رام لاس اٹھاولے نے کہا کہ راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر غلام نبی آزاد سبکدوش ہورہے ہیں۔ اگر کانگریس انہیں واپس نہیں لائے گی تو ہم انہیں واپس لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آزاد صاحب کو ایوان میں واپس ہونا ہی ہوگا۔ اس ایوان کو آپ کی ضرورت ہے۔ ہم آپ کو کسی بھی صورت میں یہاں دوبارہ دیکھیں گے۔ مملکتی وزیر سماجی انصاف اٹھاولے نے کہا کہ آپ کا نام غلام ہے لیکن آپ آزاد ہیں اور آزاد ہمیشہ ہر دل کے قریب عزیز ہوتا ہے۔