غلام نبی آزاد کے بعد راجیہ سبھا میں ملکا ارجن کھرگے اپوزیشن لیڈر

   

نئی دہلی : راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر غلام نبی آزاد کی مدت کار ختم ہونے کے بعد پارٹی کے سینئر لیڈر اور لوک سبھا میں کانگریس کے لیڈر رہ چکے ملکاارجن کھڑگے کو اپوزیشن پارٹی کا لیڈر نامزد کیا گیا ہے۔ تنظیم کے جنرل سکریٹری وینوگوپال نے اس بات کی جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ کانگریس نے راجیہ سبھا کے چیئرمین وینکیا نائیڈو کو اس بارے میں جانکاری دیدی ہے کہ آزاد کے ریٹائر ہونے کے بعد کھڑگے پارٹی کی طرف سے نامزد کئے گئے ہیں۔ یعنی کھڑگے راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر ہوں گے۔ بتادیں کہ راجیہ سبھا میں اپوزیشن کے ڈپٹی لیڈر آنند شرما بھی چاہتے تھے کہ انہیں اپوزیشن کا لیڈر بنایا جائے۔