جموں : جموں و کشمیر کے سابق چیف منسٹر غلام نبی آزاد نے اپنی نئی پارٹی کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے اپنی پارٹی کا نام ڈیموکریٹک آزاد پارٹی رکھا ہے۔ انہوں نے پیر کو جموں میں ایک پریس کانفرنس میں پارٹی کے نام کا اعلان کیا۔ انہوں نے 26 اگست 2022 ء کو کانگریس پارٹی سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ غلام نبی آزاد اتوار کو تین روزہ دورے پر جموں پہنچے۔اپنی پارٹی کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارٹی کا نظریہ اُن کے نام جیسا ہوگا اور تمام سیکولر لوگ اس میں شامل ہو سکتے ہیں۔ وہ پارٹی کا ایجنڈا پہلے ہی واضح کر چکے ہیں۔ اس میں جموں و کشمیر کو مکمل ریاست کا درجہ بحال کرنا، مقامی لوگوں کیلئے زمین اور ملازمتوں کے حقوق کے حصول کیلئے جدوجہد جاری رکھنا شامل ہے۔ ہماری ترجیح پارٹی کو منوانا ہے۔ لیکن چونکہ انتخابات (جموں و کشمیر میں) کسی بھی وقت ہو سکتے ہیں، اس لیے متعلقہ پیشرفت جاری رہے گی۔ آزاد نے 2024 کے قومی انتخابات پر نظر رکھنے کے ساتھ کام کرے گی۔انہوں نے کانگریس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ لوگ ہمیں (مجھے اور میرے حامی جنہوں نے پارٹی چھوڑی ہے) کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن ان کی پہنچ کمپیوٹر ٹویٹس تک محدود ہے۔پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے آزاد نے بتایا کہ کانگریس ہمارے خون سے بنی۔ کمپیوٹر سے نہیں، ٹویٹر سے نہیں۔