منچریال میں جائزہ اجلاس، ضلع کلکٹر بی سنتوش کا عہدیداروں سے خطاب
منچریال ۔ 4 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع منچریال میں اہل افراد کے ناموں کو فہرست رائے دہندگان میں شامل کرتے ہوئے باقاعدہ فہرست کسی غلطی یا خامیوں سے پاک ہوتیاری کا آغاز کیا جائے۔ یہ بات ضلع کلکٹر و ضلع انتخابی افسر بی سنتوش نے ایڈیشنل کلکٹر بی راہول، ٹرینی کلکٹر گوتمی کے ساتھ مل کر ضلع کلکٹریٹ کانفرنس ہال میں منعقدہ ایک جائزہ اجلاس جس میں تمام مسلمہ سیاسی پارٹی کے قائدین و نمائندہ و سرکاری عہدیدار موجود تھے۔ خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ اس خصوص میں بڑے پیمانے پر تشہیر کرتے ہوئے ہر ایک اہل شہری کو فہرست رائے دہندگان میں اپنا نام شامل کرنے کے لئے ترغیب دی جائے۔ 21 اگست تا 19 ستمبر تک عوامی اعتراضات، و شکایات کو وصول کیا جائے گا۔ 26 اور 27 اگست کے علاوہ 2 اور 3 ستمبر کو خصوصی کیمپ منعقد کرتے ہوئے اہل شہریوں کو ترغیب دی جائے۔ بعد ازاں کسی غلطیوں یا نقائص سے پاک صد فیصد صاف و شفاف قطعی انتخابی فہرست کی تیاری کی جائے۔ ہر شہری جن کی عمر 18 سال مکمل ہوگئی ہے وہ اپنا نام، فارم 6,7,8 جو برائے دہی بوتھ عہدیدار کے پاس دستیاب ہے اپنا نام درج کرلیں۔ انہوں نے متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ عوامی نمائندوں کا تعاون حاصل کرتے ہوئے بوتھ سطح پر عوامی شعور بیداری پروگرام منعقد کریں۔ انہوں نے کہا کہ تمام مسلمہ جماعتیں اپنے مشورے، اضافہ کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔ تشکیل جدید کے بعد 751 رائے دہی مراکز کو قطعیت دے دی جائے گی۔ اس پروگرام میں حلقہ اسمبلی چنور ریٹرننگ آفیسر سی دلو، آرڈی او منچریال راملو، مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندے اور سرکاری عہدیداروں نے شرکت کی۔