واشنگنٹن: امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن میں پولیس نے خطرے کے پیش نظر کانگریس کی عمارت کچھ دیر کے لیے خالی کروا دی جس پر شہر میں خوف و ہراس پھیل گیا۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق بدھ کی شام چھ بج کر 30 منٹ پر پولیس نے بیان جاری کیا کہ وہ ایک جہاز کا کھوج لگا رہے ہیں جو ممکنہ طور پر خطرے کا باعث ہو سکتا ہے، لہٰذا کانگریس کی عمارت خالی کروانے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔پولیس نے اپنے بیان میں مزید تفصیل نہیں دی تھی تاہم بعد میں معلوم ہوا کہ قریب واقع ایک نیشنل سٹیدیم میں تقریب منعقد ہوئی تھی جہاں طے شدہ پلان کے مطابق ایک ہوائی جہاز نے اڑان بھری جس کی وجہ سے واشنگٹن میں ہنگامی صورتحال پیدا ہو گئی۔