غلط مشروب دینے پر صارف کی ریسٹورنٹ ملازم پر فائرنگ

   

Ferty9 Clinic

نیویارک:امریکی ریاست میساچوسیٹس میں ایک ریسٹورنٹ کے 16 سالہ ملازم کو صارف نے غلط مشروب دینے پر گولی مار دی۔یہ واقعہ ریسٹورنٹ کے ڈرائیو تھرو میں پیش آیا، واقعہ کے کچھ ہی دیر بعد پولیس پہنچ گئی تھی۔ گولی کا نشانہ بننے والے ملازم کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زیر علاج ہے۔پولیس حملہ آور کو تلاش کر رہی ہے، سوشل میڈیا پر جاری ہونے والی ویڈیوز اور تصاویر میں ڈرائیو تھرو کی کھڑکی کا ٹوٹا ہوا شیشہ دیکھا جاسکتا ہے اور گولی کا سوراخ بھی ہے۔ نوجوان نے ٹھنڈے چپس دینے پر ریسٹورنٹ ملازم کو گولی مار دی امریکی میڈیا کے مطابق متعدد پولیس اہلکار واقعہ کی اطلاع ملنے پر وہاں پہنچے اور ریسٹورنٹ کو کئی گھنٹوں کیلئے بند کر دیا گیا تھا۔بوسٹن روڈ پر پولیس کی گاڑیوں نے ریسٹورنٹ کا داخلہ بند کر دیا تھا۔ ایک 17 سالہ ملازم کو بھی گولی چھو کر گزری لیکن اسے طبی امداد کی ضرورت نہیں پڑی۔زخمی ہونے والے ملازم کے دوست نے بتایا کہ صارف نے اپنا مطلوبہ آرڈر نہ ملنے پر فائرنگ کی۔