غلط چیزکااستعمال ہوگاتویہی نتیجہ ہوگا،بہارمیں شراب کی اموات پروزیراعلیٰ کا کرارا جواب

   

پٹنہ: گوپال گنج اوربتیا میں زہریلی شراب سے ہونے والی اموات کے بارے میں اخباری نمائندوں سے پوچھے گئے سوال پراورشراب بندی کی ناکامی پر وزیر اعلیٰ نتیش کمارنے کہاہے کہ ہم بار بار کہتے رہے ہیں کہ اگر ہم غلط چیزکا استعمال کریں گے تو یہ نوبت آئے گی۔ ہم شراب پر پابندی کے سلسلے میں حکام سے بات کرتے رہتے ہیں۔ ہم چھٹھ پوجا کے بعد تفصیلی جائزہ لیں گے۔گڑبڑی کرنے والے روز پکڑے جاتے ہیں۔ چھاپے بھی مارے جا رہے ہیں، ہر طرح سے سخت کارروائی کی جا رہی ہے۔ اگر کوئی کسی علاقے میں ایسا گندا کام کر رہا ہے تو یہ بہت افسوسناک ہے۔ پورے بہار میں مکمل طور پر راب بندی نافذ ہے۔ ایسے میں اگر کوئی گڑبڑی کرتا ہے تو یہ بہت غلط ہے۔ کچھ لوگ غیر قانونی شراب بناکرگندے کام کر رہے ہیں۔ ایسے لوگوں پر تو کارروائی ہو تی رہی ہے اورآئندہ بھی بھی ہوگی۔