حیدرآباد ۔ 14 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : ’ بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ ‘ کا نعرہ ملک میں کھوکھلا ثابت ہورہا ہے ۔ میلوں میں لڑکیوں سے چھیڑ چھاڑ کرتے ہوئے ان کے عزت کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں ۔ ملک میں خواتین کی جنسی ہراسانیوں میں اضافہ ہورہا ہے ۔ تازہ طور پر مدھیہ پردیش کے بھگوایا فیسٹیول میں چند بدمعاش نوجوانوں کی ایک ٹولی نے دو لڑکیوں کو بیچ سڑک پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا ہے ۔ یہ واقعہ علیراج پور ضلع کے سونڈوا تحصیل میں والپور گاوں میں ہولی سے قبل قبائلی میلہ بھگوایا پیش آیا ۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی میلہ منعقد کیا گیا جہاں یہ قابل اعتراض واقعہ پیش آیا ۔ میلے میں پہونچنے والی غنڈہ عناصر کی ٹولی نے بڑے پیمانے کی ہنگامہ آرائی کی ہے ۔ وہاں سے گذرنے والی دو قبائلی لڑکیوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرتے ہوئے انہیں جنسی ہراسانیاں کا شکار بنایا ہے ۔ جس کی ویڈیو سوشیل میڈیا میں تیزی سے وائرل ہورہی ہے ۔ اس دوران علیراج پور ضلع کے ایس پی منوج کمار سنگھ نے بتایا کہ یہ واقعہ ان کے علم میں نہیں آیا ہے ۔ لیکن وائرل ویڈیو کی بنیاد پر ایف آئی آر درج کیا گیا ہے ۔۔ن