نئی دہلی:عام آدمی پارٹی کی امیدوار شیلی اوبرائے نے میونسپل کارپوریشن آف دہلی کے میئر کا انتخاب جیت لیا ہے۔ میئر کے عہدے کے انتخاب میں شیلی اوبرائے کو 150 ووٹ ملے اور بی جے پی امیدوار ریکھا گپتا کو 116 ووٹ ملے۔ شیلی اوبرائے کی جیت پر دہلی کے وزیر اعلیٰ نے ٹوئٹ کیا اور لکھا کہ ’’گنڈے ہار گئے، عوام جیت گئی‘‘۔ آج دہلی میونسپل کارپوریشن میں دہلی کے عوام کی جیت ہوئی اور غنڈہ گردی کو شکست ہوئی۔ شیلی اوبرائے کے میئر منتخب ہونے پر دہلی کے عوام کو مبارکباد ڈپٹی سی ایم منیش سسودیا نے بھی ٹویٹ کیا اور لکھا کہ غنڈے ہار گئے، عوام جیت گئے۔ دہلی میونسپل کارپوریشن میں عام آدمی پارٹی کا میئر بننے پر تمام کارکنوں کو بہت بہت مبارکباد اور ایک بار پھر دہلی کے لوگوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ عام آدمی پارٹی کی پہلی میئر شیلی اوبرائے کو بہت بہت مبارکباد۔