حیدرآباد 28 جولائی (سیاست نیوز) مرکزی حکومت نے تلنگانہ ہائی کورٹ کیلئے چار ایڈیشنل ججس کے تقرر کو منظوری دی ۔ سپریم کورٹ کالجیم کی سفارشات کو منظوری دے کر مرکز نے احکام جاری کئے ۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے نوٹیفکیشن جاری کیا۔ تلنگانہ ہائی کورٹ کے چار نئے ایڈیشنل ججس کے طور پر غوث میراں محی الدین ایڈوکیٹ، جی پراوین کمار ایڈوکیٹ ، چلپتی راؤ ایڈوکیٹ اور وی رام کرشنا ریڈی ایڈوکیٹ کے ناموں کو منظوری دی گئی ۔ تلنگانہ ہائی کورٹ میں ججس کی تعداد 42 ہونی چاہئے لیکن صرف 26 ججس موجود ہیں ۔ 4 نئے ایڈیشنل ججس کے تقرر سے ججس کی تعداد 30 ہوجائیگی۔ سپریم کورٹ کالجیم نے مدھیہ پردیش ، گوہاٹی اور دیگر چار ریاستوں کیلئے ایڈیشنل ججس کے تقررات عمل میں لائے ہیں۔1