غیراخلاقی حرکات پر بولٹ اور محمود اللہ پر آئی سی سی کا جرمانہ

   

کرائسٹ چرچ۔ 17 فروری (سیاست ڈاٹ کام) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اتوار کو اعلان کیا کہ کرائسٹ چرچ میں ہوئے ونڈے انٹرنیشنل میچ کے دوران نیوزی لینڈ کے گیند باز ٹرینٹ بولٹ اور بنگلہ دیشی آل راؤنڈر محمود اللہ پر کرکٹ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر بولٹ کو 15% میچ فیس اور محمود اللہ کو 10% میچ فیس کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ بولٹ پر الزام ہے کہ فحش کلامی جو قابل سماعت تھی، کے برتکب ہوئے ہیں جبکہ محمود اللہ نے آؤٹ ہوجانے پر غصہ سے بیاکٹ کو فیلڈ کی فینسنگ پر مارا تھا۔ اور جرمانہ کے علاوہ دونوں کھلاڑیوں کے ڈسپلین ریکارڈ میں ایک ایک نقض پوائنٹ کو درج کردیا جائے گا۔ نیوزی لینڈ نے ہفتہ کو بنگلہ دیش کے خلاف اپنا میچ 8 وکٹس سے جیتا تھا اور وہ 2-0 سے سیریز میں آگے ہے۔