نئی دہلی ۔ 31 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) غیر رعایتی پکوان گیس (ایل پی جی) کی قیمت میں چہارشنبہ کو 62.50 روپئے فی سلنڈر کٹوتی کی گئی جو بین الاقوامی شرحوں میں کمی کا نتیجہ ہے۔ آئی او سی نے کہا کہ غیر رعایتی یا مارکٹ کی قیمت والی ایل پی جی جو صارفین رعایتی شرحوں پر 12 سلنڈرس کا اپنا کوٹہ ختم ہوجانے کے بعد خریدتے ہیں، ان کی لاگت آج نصف شب سے 574.50 روپئے رہے گی۔ اسی ماہ 100.50 روپئے فی سلنڈر کی کٹوتی بھی کی گئی تھی۔
