غیرزرعی اراضیات کا رجسٹریشن شروع کرنے آج اہم اجلاس

,

   

چیف سکریٹری اوراعلیٰ عہدیداروں کی شرکت، چیف منسٹر صدارت کریں گے
حیدرآباد: چیف منسٹر کے سی آر نے غیر زرعی اراضیات کا رجسٹریشن کا جائزہ لینے کیلئے 15 نومبر کو صبح 11 بجے پرگتی بھون میں اعلیٰ عہدیداروں کا اجلاس طلب کیا گیا ہے۔ اس اجلاس میں چیف سکریٹری سومیش کمار، محکمہ مال اور محکمہ رجسٹریشن کے اعلیٰ عہدیدار شرکت کریں گے۔ اس اجلاس میں غیرزرعی اراضیات کے رجسٹریشن کا عمل کب سے شروع کیا جائے اور جلد از جلد اقدامات کرنے کیلئے کیا طریقہ کار استعمال کیا جارہا ہے اس پر غوروخوض ہوگا۔ واضح رہیکہ چیف منسٹر کے سی آر نے دھرانی پورٹل کے تحت غیرزرعی اراضیات کے رجسٹریشن کا جلد از جلد آغاز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس اجلاس میں تمام پہلوؤں پر غوروخوض کیا جائے گا۔ اگر کوئی مسائل درپیش ہیں تو اس کی یکسوئی کیلئے ضروری اقدامات کئے جائیں گے۔ عہدیداروں کی جانب سے اس مسئلہ پر ایک رپورٹ کے ساتھ چند تجاویز تیار کی ہیں جس کو اتوار کو منعقد ہونے والے خصوصی اجلاس میں چیف منسٹر کے سی آر کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ امکان ہیکہ اس اجلاس میں غیرزرعی اراضیات کے رجسٹریشن کا عمل شروع کرنے کیلئے قطعی کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔