سیفٹی سیس ، ایمنٹس سیس ، راؤنڈ آف چارجس میں اضافہ ، انفارمیشن سیس نافذ کرنے کی تیاری
حیدرآباد : 28مارچ ( سیاست نیوز) کووڈ بحران کا آر ٹی سی پر بہت زیادہ اثر پڑا ہے ، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتو ں میں حالیہ یومیہ نظرثانی سے تلنگانہ آر ٹی سی سنگین صورتحال کا شکار ہوگئی ۔ آر ٹی سی شرحو ں میں اضافہ کے بغیر بسوں کو ڈپو سے باہر نکالنا ناممکن ہوگیا ہے ۔ آر ٹی سی کرایوں کی شرحوں میں اضافہ کیلئے تاحال دو مرتبہ حکومت کو تجویز پیش کی گئی ہے ، تاہم اس کو منظوری نہیں ملی ہے جس سے راست طور پر آر ٹی سی شرحوں میں اضافہ کرنے کے دوسرے راستے تلاش کئے جارہے ہیں ۔ اضافہ شدہ قیمتیں دیکھنے میں چھوٹی نظر آرہی ہیں مگر تمام کو ایک ساتھ شمار کیا جائے تو مسافرین پر بھاری بوجھ عائد ہورہا ہے ۔ ریاست کے دوسرے چھوٹے شہروں سے حیدرآباد پہنچنے والی بسوں کے مختلف زمرے کے چارجس میں چند دنوں سے اضافہ کیا جارہا ہے جس سے مسافرین پر کم از کم 10روپئے اور زیادہ سے زیادہ 20روپئے کا اضافہ ہوگیا ہے ۔ یہ سرکاری طور پر اضافہ کردہ شرحیں نہیں ہیں ، اندرونی طور پر لئے گئے فیصلوں کا نتیجہ ہے ۔ پٹرول ۔ ڈیزل کی قیمتوں کے علاوہ اشیاء ضروریہ کی قیمتو ں میں جو اضافہ ہورہا ہے اس کا غریب و متوسط طبقہ پر پہلے سے بہت زیادہ اثر پڑرہا ہے ۔ غیر سرکاری طور پر آر ٹی سی چارجس میں مزید اضافہ کیا جارہا ہے ۔ متحدہ ریاست میں سیفٹی سیس پر عمل کرنے کا اے پی ایس آر ٹی سی نے فیصلہ کیا تھا مگر اس پر فوری عمل نہیں کیا گیا ۔ اب تلنگانہ آر ٹی سی کو سیفٹی سیس یاد آیا ہے ۔ بس حادثات میں ہلاک ہونے والوں کو آر ٹی سی کی جانب سے سالانہ 30 کروڑ روپئے معاوضہ ادا کیا جارہا ہے ۔ حکومت کی جانب سے اس معاملے میں آر ٹی سی کی کوئی مدد نہیں کی جارہی ہے ۔ اب آر ٹی سی نے سیفٹی سیس کے نام پرعوام سے پیسہ وصول کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ہر ٹکٹ پر ایک روپیہ وصول کیا جارہا ہے ۔ ساتھ ہی حال ہی میں چارجس کو رونڈ آف کیا گیا ہے ۔ 15روپئے کے ٹکٹ کو 20 روپئے ، 25روپئے کے ٹکٹ کو 30روپئے کیا گیا ہے ۔ اس سے ہر اسٹیج کے بعد ایک روپیہ کے بجائے 5روپئے کا اضافہ ہوگیا ہے ۔ سیفٹی سیس نافذ کرنے کے 5دن کے بعد آر ٹی سی نے ایمنیٹس سیس ، بس اسٹانڈس میں مسافرین کو سہولتو ں فراہم کرنے کے چارجس میں نظرثانی کرتے ہوئے پلے ویلگو سرویس کے سوائے دوسرے زمرے کی بسوں کے چارجس کو ایک روپیہ سے بڑھاکر 5روپئے کردیا گیا ہے ۔ یعنی اس میں 4روپئے کا اضافہ کردیا گیا ہے ۔ بہت جلد انفارمیشن سیس پر عمل کرنے کی تیاری کی جارہی ہے ۔ آن لائن ٹکٹ بک کرنے والوں کے ریزرویشن چارجس کو 20روپئے سے بڑھاکر 30روپئے کرنے کا جائزہ لیا جارہا ہے ۔ ن