٭ حکومت نے 19 رکنی بین وزارتی رابطہ کمیٹی (آئی ایم سی سی) تشکیل دیا ہے جو غیرقانونی رقمی لین دین سے متعلق معاملوں کے تدارک کیلئے مختلف محکمہ جات اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مابین بہتر ارتباط کو یقینی بنائے گی۔ اس کمیٹی صدارت ریونیو سکریٹری کریں گے۔ یہ کمیٹی تمام متعلقہ اتھاریٹیز میں پالیسی، تعاون اور مشاورتوں کو بھی یقینی بنائے گی اور دہشت گردی کیلئے فنڈس کی فراہمی کے سدباب کیلئے پالیسیاں وضع کرے گی۔