غیرقانونی شراب فیکٹری کا پردہ فاش،عورت گرفتار

   

بلرامپور۔25فروری(سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے ضلع بلرامپور کے ریہرا بازار میں غیر قانونی طور سے چلائی جارہی شراب بنانے کی فیکٹری کا پردہ فاش کرتے ہوئے پولیس نے منگل کو ایک خاتون اسمگلر کو گرفتار کیا ہے ۔پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ منگرہوا گاؤں میں غیرقانونی طور سے شراب بنانے کی فیکٹری کا پردہ فاش کرتے ہوئے پولیس نے کنچن نامی خاتون کو گرفتار کیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ پولیس نے موقع سے 38 لیٹر شراب برآمد کیا ہے ۔پولیس نے چھاپے ماری کے دوران 500 گرام نوسادر،1280 لیٹر لہن اور شراب بنانے کے آلات برآمد کئے ہیں۔گرفتار خاتون کیخلاف آبکاری ایکٹ کے تحت جیل بھیج دیا۔