غیرقانونی مقیم افغانوں کے دہشت گردی میں ملوثہونے کے ٹھوس ثبوت

   

Ferty9 Clinic

اسلام آباد، 19ستمبر (یو این آئی) پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہیکہ غیر قانونی افغان باشندے دہشت گردی اور سنگین جرائم میں ملوث ہیں، افغان مہاجرین کو پناہ دینے کی بنیادی وجوہات اب موجود نہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے ان خیالات کا اظہار جمعہ کو پاکستان ٹیلی ویژن پر نشر کئے گئے ایک انٹرویو کے دوران کیا، ٹی وی چینلز کے مطابق یہ انٹرویو ایک جرمن میگزین کو دیا گیا تھا۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ پاکستان نے 40سال تک لاکھوں افغان مہاجرین کی میزبانی کی، افغان مہاجرین کی باعزت واپسی کیلئے بہت منظم طریقہ سے اقدامات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے انسانی بنیادوں پر افغان مہاجرین کے انخلا کی ڈیڈ لائن میں متعدد بارتوسیع کی ہے ۔