سری نگر: جموں و کشمیر پولیس نے سال 2023 سے اب تک منشیات کے غیر قانونی تجارتی نیٹ ورک کے خلاف کریک ڈائون کے دوران 4536افرادکو گرفتار کیا ہے اور ان کے خلاف مقدمے درج کئے ہیں۔ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ سال 2023 سے منشیات کی غیر قانونی تجارت کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 3190مقدمے درج کئے گئے اور4536افراد کو گرفتار کیا گیا۔