نئی دہلی ، 14 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزارت امور خارجہ کے ترجمان راویش کمار نے کہا ہے کہ آسام این آر سی پر کسی تعصب و امتیازی کے بغیر عمل آوری کی گئی اور اس میں شمولیت سے محروم افراد کو اپنے اخراج کے خلاف چیلنج کرنے کا قانونی اختیار دیا گیا ہے ۔ ان سے سوال کیا گیا تھا کہ آیا بنگلہ دیش سے آنے والے غیرقانونی مہاجرین کی حیثیت سے شناحت کئے جانے والوں کو ملک بدر کردیا جائے گا ۔