٭ امریکہ کے ایک جج نے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ قواعد کو جمعہ کے روز کالعدم کردیا جس کے بعد حکومت کو مہاجرین کے بچوں کو غیر معینہ مدت تک اُن کے والدین کے ساتھ رکھنے کی اجازت حاصل ہوجائے گی۔ جج نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ کے قواعد 1997 کے بازآبادکاری سمجھوتہ سے متضاد تھے کیونکہ اس سمجھوتہ میں حکومت کیلئے ضروری تھا کہ سرحد پر پکڑے جانے والے غیر قانونی مہاجرین کے بچوں کو جتنا جلد ممکن ہوسکے امریکہ میں ان کے رشتہ داروں کے حوالے کردیا جائے۔