غیرقانونی گٹکھا فروختگی پر ایک شخص گرفتار

   

حیدرآباد ۔3جون ( سیاست نیوز) اسپیشل آپریشن ٹیم ایل بی نگر زون نے ایک مکان پر دھاوا کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر گٹکھا فروخت کرنے والے ایک شخص کو گرفتار کرلیا اور اس کے قبضہ سے بڑے پیمانے پر ذخیرہ کردہ غیرقانونی تمباکو اشیاء گٹکھا کو ضبط کرلیا ۔ ایس او ٹی ایل بی نگر نے ماروتی نگر کتہ پیٹ کے علاقہ میں سی راجیش کے مکان پر دھاوا کیا ۔ راجیش تروپ بازار عابڈس کا ساکن بتایا گیا ہے جو کتہ پیٹ کے ایک مکان میں تمباکو اشیاء کا ذخیرہ رکھتا تھا ۔ پولیس تقریباً 5 لاکھ روپئے مالیتی گٹکھا اور تمباکو اشیاء کو ضبط کرلیا اور خاطی شخص کو ضبط شدہ اشیاء کے ساتھ چیتنیہ پوری پولیس کے حوالے کردیا ۔