غیرمتنازعہ علاقوں سے فوج کو الگ کرنے کی تیاری جاری:زیلنسکی

   

ماسکو،24اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) یوکرین کے صدر وولوڈیمیر زیلنسکی نے کہا ہیکہ غیر متنازعہ علاقے پیٹروسکے اور جولوٹے سے فوج ہٹانے کی تیار جاری ہے۔ زیلنسکی نے ایک انٹرویو میں کہا اس وقت پیٹروسکے اور جولوٹے سے فوج ہٹانے کی تیاری چل رہی ہے لیکن یہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی وجہ سے نہیں ہورہا ہے بلکہ مجھے یقین ہیکہ میٹنگ میں سب کچھ ٹھیک ہوجائے گا جو کہ ہمارا اگلا قدم ہوگا۔اس سلسلے میں میرے پاس کوئی اطلاع نہیں ہے۔ زیلنسکی کے مطابق اسٹینی شیا لوہانسکا، پیٹروسکے اور جولوٹے سے فوج ہٹانے اور امن بحالی منصوبے پر آگے بڑھنے کا قدم، ماسکو، کیو، پیرس اور برلن کے درمیان ہونے والے چوتھی کانفرنس کی شرط پر اٹھایا گیا ہے ۔

کم عمر افراد کو سزائے موت دینے
پر ایران پر اقوام متحدہ کی تنقید
اقوام متحدہ ۔ 24 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ نے ایران پر نابالغ افراد کو سزائے موت دینے پر تنقید کی ہے۔ اقوام متحدہ میں انسانی حقوق سے متعلق اہلکار جاوید رحمان نے کہا کہ ایران نے اس سال جولائی تک کل 173افراد کو موت کے گھاٹ اتارا۔