غیرمجاز ریت کی منتقلی اور قمار بازی کے اڈے پر ٹاسک فورس کے دھاوے

   

نظام آباد۔20 اکتوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)پولیس کمشنر مسٹر ناگاراجو نے بتایا کہ ٹاسک فورس ٹیم نے بڑے پیمانے پر دھاوے کرتے ہوئے غیر مجاز ریتی کی منتقل و قمار بازی کے اڈہ پر دھاوا کرتے ہوئے چند افراد کو گرفتار کیا ۔ پولیس کمشنر ناگاراجو کے احکامات پر ٹاسک فورس انسپکٹر سریدھر اور ان کے عملہ نے باوثوق ذرائع سے ملی اطلاع پر آرمور کے بوئن پیٹ میں قماربازی کرنے والے 9 افراد کو گرفتار کیا ان کے پاس سے 47260 روپئے ،7 سیل فونس بھی برآمد کی اور آرمور پولیس کے حدود میں مقدمہ درج کیا ہے ۔ اسی طرح ٹاسک فورس پولیس نے ماکلور پولیس اسٹیشن کے حدود میں غیر مجاز طور پر ریت کی منتقل کرنے والے ایک ٹراکٹر کو پکڑتے ہوئے پولیس کے حوالے کیا گیا ۔ پولیس کمشنر ناگاراجو نے بتایا کہ پولیس کی جانب سے غیر مجاز کاروبار کرنے والوں پر سخت نظر رکھی گئی اس خصوص میں کارروائی کی جارہی ہے۔