حیدرآباد۔: شہر حیدرآباد میں غیر مجاز سربراہی آب کے کنکشنوں کے خلاف حیدرآباد میٹروپولیٹین واٹر ورکس اینڈ سیوریج بورڈ کی جانب سے بڑے پیمانے پر کاروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس سلسلہ میں محکمہ آبرسانی کی جانب سے شہر کے تمام مکانات کا گھر گھر سروے اور آبی کنکشن کے متعلق معلومات کے حصول کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ریاستی حکومت نے مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد کے حدود میں 20ہزار لیٹر مفت پانی کی اسکیم کا اعلان کیا تھا اور انتخابات کے بعد مفت پانی کی اسکیم کے حصول کیلئے آدھار کارڈ اور نل کے میٹر کے لزوم کا فیصلہ کیا گیا اور کہا گیا کہ جن لوگوں کے پاس آدھار کارڈ اور نل کا میٹر موجود ہے انہیں اس اسکیم سے استفادہ حاصل کرنے کا موقع دیا جائے گا اور شہر حیدرآباد میں جو غیر مجاز کنکشن ہیں انہیں برخواست کرنے کے اقدامات کئے جائیں گے۔