حیدرآباد ۔2 اگست (سیاست نیوز) برقعہ پہن کر غیرمسلم لڑکے کے ساتھ گھومنے والی لڑکی کی حرکت پر اعتراض کرنے والے نوجوان کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے جس پردست درازی اور حملہ کرنے کے علاوہ دھمکیاں دینے اور ویڈیو بناتے ہوئے بدامنی پھیلانے کے الزامات ہیں۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس سنٹرل زون شلپاویلی نے گزشتہ روز پیش آئے واقعہ میں ایک نوجوان کی گرفتاری کی تصدیق کردی اور بتایا کہ 24 سالہ محمد راحل جو شکرگنج چارمینار علاقہ کا ساکن ہے۔ لڑکا پیشہ سے ریاپیڈو ڈرائیور ہے کو گرفتار کرلیا گیا۔ راحل کے خلاف 30 جولائی کو ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔ راحل کی حرکت سماج میں منافرت پھیلانے اور شہر کے پرامن ماحول کو بگاڑنے کا سبب بن سکتی ہے۔ سیف آباد پولیس نے اس واقعہ کا سنجیدگی سے جائزہ لینے کے بعد کارروائی کرتے ہوئے راحل کو گرفتار کرلیا۔ع