غیرملکی سفارتکارکوں کو بالاکوٹ کارروائی سے واقف کرایا گیا

   

نئی دہلی۔26 فبروری۔( سیاست ڈاٹ کام ) حکومت نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے پانچ مستقل اراکین ممالک اور کچھ دیگر اہم ممالک کے یہاں موجود سفارتکاروں کو پاکستان کے قبضہ والے کشمیر کے بالاکوٹ میں واقع دہشت گرد تنظیم جیش محمد کے تربیتی کیمپوں پر کی گئی کارروائی کے بارے میں معلومات دی۔خارجہ سکریٹری وجے گوکھلے اور دیگر سینئر حکام نے منگل کی صبح سویرے کی گئی اس کارروائی کے بعد یہاں کئی ممالک کے سفارتکاروں کو اس کے تعلق سے واقف کرایا۔ ان میں اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے پانچ مستقل رکن ممالک امریکہ، برطانیہ، روس، چین اور فرانس کے سفارتکار بھی شامل ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ 14فروری کوسنٹرل ریزر و پولیس فورس کے قافلہ پر پلوامہ میں پاکستانی دہشت گرد تنظیم جیش محمد کے خودکش دہشت گردانہ حملے کے بعد کارروائی کرتے ہوئے آج صبح سویرے ہندستان نے بالاکوٹ میں واقع اس کے سب سے بڑے تربیتی کیمپ پر بمباری کرکے اسے تباہ کردیا۔ تقریباََ بیس منٹ تک چلی اس کارروائی میں دو سو سے ڈھائی سو کے دمیان دہشت گردمارے گئے ۔