غیرملکی کھلاڑی رشبھ مکرجی جلد ہی ہندوستان واپس آ کر ٹیم انڈیا کیلئے کھیلنا چاہتے ہیں

   

دبئی ۔ 12 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ریشبھ مکھرجی کی پیدائش ہندوستان میں ہوئی تھی ، لیکن جب وہ پانچ سال کے تھے تو وہ اپنے کنبہ کے ساتھ یو اے ای میں بس گئے۔یو اے ای کی انڈر 19 ٹیم کا ایک کھلاڑی حال ہی میں ایشیا کپ کے دوران سرخیوں میں رہا۔ کھلاڑی کا نام ریشبھ مکھرجی ہے جو کہ ایک آف اسپنر ہیں۔ ریشبھ نے انڈر 19 ایشیا کپ میں یو اے ای کیلئے تین میچوں میں چھ وکٹ لئے۔ حالانکہ ان کی ٹیم ایک بھی میچ نہیں جیت سکی ، لیکن اس نوجوان کھلاڑی کی گیندبازی نے سبھی کو متاثر کیا۔ اپنی اچھی کارکردگی کے بعد ریشبھ مکھرجی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ایک دن ٹیم انڈیا کیلئے کھیلنا چاہتے ہیں۔آپ کو بتادیں کہ ریشبھ مکھرجی کی پیدائش ہندوستان میں ہوئی تھی ، لیکن جب وہ پانچ سال کے تھے تو وہ اپنے کنبہ کے ساتھ یو اے ای میں بس گئے۔ ٹائمس ناو سے خاص بات چیت میں ریشبھ نے بتایا کہ وہ ایک دن ٹیم انڈیا کیلئے کھیلنا چاہتے ہیں۔ ریشبھ نے کہا کہ میرا خواب ہندوستان کیلئے کھیلنا ہے ، میں کولکاتہ میں مستقل طور پر رہنا چاہتا ہوں اور وہاں بنگال کی ٹیم کیلئے کھیلنا چاہتا ہوں۔ انڈر 19 ورلڈ کپ کے بعد میں ایسا کرنے والا ہوں۔ بتادیں کہ ریشبھ پنت کو یو اے ای کی انڈر 19 ٹیم میں ان کی اچھی کارکردگی کے بعد جگہ ملی تھی۔ انہوں نے ملیشیا میں کھیلے گئے کوالیفائرس میں 9 وکٹ لئے تھے ریشبھ مکھرجی کا اگلا ہدف انڈر 19 ورلڈ کپ کھیلنا ہے جو اگلے سال جنوری میں جنوبی افریقہ میں منعقد ہوگا۔ اس ٹورنامنٹ کے بعد ریشبھ کولکاتہ میں بسنے کی سوچ رہے ہیں۔ ریشبھ مکھرجی کے والد بھی ایک پروفیشنل کرکٹر تھے ، لیکن وہ بڑے کرکٹر نہیں بن سکے۔ حالانکہ وہ چاہتے ہیں کہ ان کا بیٹا اپنا خواب پورا کرے۔بتادیں کہ ریشبھ آسٹریلیائی آف اسپنر ناتھن لائن کو اپنا آئیدیل مانتے ہیں۔ ناتھ لائن جلد ہی دبئی میں منی پال یونیورسٹی میں اپنی اکیڈمی شروع کرنے والے ہیں اور وہاں جاکر ریشبھ مکھرجی کچھ نیا سیکھنا چاہتے ہیں۔