غیرکنٹینمنٹ زونس میں خانگی کمپنیوں کو کام کاج کی اجازت

   

Ferty9 Clinic

٭ ٹاملناڈو حکومت نے کوروناوائرس کنٹینمنٹ زونس کے باہر خانگی شعبہ کے کمپنیوں کو اپنی سرگرمیاں 11 مئی سے شروع کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ تاہم اس کیلئے 33 فیصد افرادی قوت کی شرط رکھی گئی ہے۔ گریٹر چینائی کارپوریشن کے حدود میں ترکاری اور کرانہ اسٹورس کی دکانات کو صبح 6 بجے سے شام 7 بجے تک کھلا رکھنے کی اجازت دی گئی ہے۔ جی سی سی حدود میں تنہا دکانات اور نیبرہڈ شاپس کو صبح 10:30 بجے تا شام 6 بجے کے درمیان کھلا رکھنے کی اجازت دی گئی ہے۔ مختلف ریاستوں میں زونس کے اعتبار سے لاک ڈاؤن میں رعایتیں دی جارہی ہیں تاکہ معیشت کو جلد از جلد بحال کیا جاسکے اور مختلف کارخانوں اور فیکٹریز میں کام کاج شروع ہوسکے ۔