غیر اخلاقی تعلیم سے بچوں کو دور رکھنا ضروری

   

ملت اسلامیہ اسکول اوٹکور میں تعلیمی کٹس کی تقسیم ، مقررین کا مطالبہ
اوٹکور /30 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ملت اسلامیہ ہائی اسکول اوٹکور میں محمد یوسف میموریل اینڈ ایجوکیشنل سوسائٹی ( حیدرآباد ) و ضلع نارائن پیٹ شاخ کی اشتراکیت پر ملت کے دردمند حضرات کے تعاون پر یتیم و نادر غریب طلباء و طالبات میں مفت تعلیمی اشیاء کٹس کی تقسیم کرتے ہوئے الحاج محمد خورشید گدوال نائب صدر سوسائٹی ملت اسلامیہ ہائی اسکول ٹرسٹ نے کہا کہ موجودہ دور میں تعلیم ہی اصل ہتھیار ہے ۔ اوٹکور میں ملت اسلامیہ ہائی اسکول کے 35 سال سے تعلیمی خدمات انجام دیا جارہا ہے ۔ جناب محمد خورشید گدوال نے جناب ظہیرالدین علی خان صاحب مرحوم کو زبردست خراج پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک ممتاز دردمند ملت رہنمائے قوم تھے ۔ صرف سیاست اخبار کیلئے ہی نہیں بلکہ تعلیمی میدان میں بھی بڑا کارنامہ انجام دیا ہے ۔ انہو ںنے یتیم و نادار طلباء و طالبات میں مفت تعلیمی کٹس دئے جانے پر اظہار تشکر پیش کیا ۔ جناب عبدالرحیم پورلہ بی آر ایس قائد اوٹکور نے حصول علم پر سیر حاصل روشنی ڈالی ۔ جناب محمد اسمعیل کونسلر نے کہا کہ آج ضرورت اس بات کی ہے کہ والدین اپنے بچوں کو اردو تعلیم سے آراستہ کریں۔ غیر اخلاقی تعلیم سے اپنے بچوں کو دور رکھیں ۔ جناب سیف اللہ خان امیر مقامی جمعیت اہلحدیث نے بھی کہا کہ تعلیم و ٹکنالوجی کے ذریعہ ہی مسلمانوں کا موقف بہتر بنایا جاسکتا ہے ۔ شہ نشین پر محمد اشفاق رپورٹر جناب خلیل گنتہ محمد مقبول صدر انتظامی کمیٹی ایکمینار مسجد ، محمد اسحاق مدرس موجود تھے ۔ اجلاس کی کارروائی صدر مدرس منظور احمد گنتہ نے چلائی ۔ طالبہ تنزیلہ بیگم کی قرات کلام پاک سے جلسہ کا آغاز ہوا ۔ نازمین بیگم ، روحیہ صدف نے ترانہ پیش کیا ۔ بعد جلسہ کے طلباء و طالبات کے میٹھائیاں تقسیم کرتے ہوئے شرکاء کی ضیافت دی گئی ۔