غیر حاضر ڈاکٹروں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد ۔ 28 ۔ جون : ( سیاست نیوز) : ڈیوٹی سے غیر حاضر رہنے والے ڈاکٹروں کے خلاف حکومت کی جانب سے کی جانے کارروائی کا کوئی خاطر خواہ نتیجہ برآمد نہیں ہورہا ہے کیوں کہ اپنے فرض سے بے پرواہ ہونے والے 134 مخصوص ڈاکٹروں کے خلاف وجہ بتاؤ نوٹسیں جاری کی گئی تھیں لیکن ان میں صرف 40 فیصد ڈاکٹروں نے ہی جواب دیا ہے جبکہ 90 سے زیادہ ڈاکٹروں کو اس کارروائی سے بھی کچھ لینا دینا نہیں ہے ۔ حکومت کی جانب سے جون کے پہلے ہفتے میں ان ڈاکٹروں کے خلاف نوٹس جاری کی گئی تھی جو کہ مخصوص امراض کے علاج کے لیے ماہر ڈاکٹر تصور کیے جاتے ہیں اور جو کہ ریاست کے مختلف علاقوں میں خدمات پر مامور ہیں ۔ سینئیر عہدیداروں کے بموجب جن ڈاکٹروں نے ہنوز جواب نہیں دیا ہے ان کو ایک اور موقع دیتے ہوئے ان کے خلاف پیر یا منگل کو مزید ایک نوٹس کاغذ پر روانہ کی جائے گی تاکہ وہ اپنی وجوہات سے ارباب مجاز کو آگاہ کرسکیں اور اگر وہ اس نوٹس کا بھی جواب نہیں دیتے ہیں تو پھر انہیں ملازمت اور خدمات سے برطرف کردیا جائے گا ۔۔