ریاض ۔ 31 مئی (ایجنسیز) سعودی عرب کے حکام نے حج کے موقع پر غیر رجسٹرڈ زائرین کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کر دیا ہے۔ گزشتہ سال حج کے دوران شدید گرمی کے نتیجہ میں سینکڑوں افراد ہلاک ہو گئے تھے، جن میں سے 83 فیصد کے پاس سرکاری حج پرمٹ نہیں تھا۔ سعودی حکام کا پیغام واضح ہے کہ اجازت نامہ کے بغیر حج نہیں، یہ سادہ مگر دو ٹوک انتباہ پورے ملک میں شاپنگ سینٹرز، بل بورڈز اور میڈیا پلیٹ فارمز پر نشر کیا جا رہا ہے۔ باقاعدہ چھاپوں، ڈرون نگرانی اور موبائل پر مسلسل پیغامات کے ذریعے ایسے غیر رجسٹرڈ افراد کو تلاش کیا جا رہا ہے، جو مکہ اور اس کے گردونواح میں بھیڑ کا حصہ بننے کی کوشش کرتے ہیں۔ ان میں اکثریت غیر رجسٹرڈ اور ایئر کنڈیشنڈ خیموں اور بسوں کی سہولت سے محروم افراد تھے۔ حج کے اجازت نامے ہر ملک کے لیے ایک کوٹے کے تحت مختص کیے جاتے ہیں اور انفرادی طور پر قرعہ اندازی سے ’خوش قسمت‘ افراد کا انتخاب عمل میں آتا ہے۔