غیر زرعی جائیدادوں کے رجسٹریشن کے مسئلہ پر ہائی کورٹ میں آج سماعت

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد۔ تلنگانہ ہائی کورٹ نے قبائیلی علاقوں میں دھرانی پورٹل کے ذریعہ جائیدادوں کے رجسٹریشن کے خلاف دائر کردہ درخواستوں کی سماعت 16 ڈسمبر کو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ درخواست گذاروں نے آدھار، کاسٹ اور مالک مکان کے افراد خاندان کی تفصیلات کرنے سے متعلق فیصلہ کو چیلنج کیا۔ غیر زرعی اراضیات اور جائیدادوں کے رجسٹریشن کے سلسلہ میں حکومت نے یہ شرط رکھی ہے۔ چیف جسٹس راگھویندر سنگھ چوہان اور جسٹس بی وجئے سین ریڈی پر مشتمل ڈیویژن بنچ نے درخواست گذاروں کے وکیل کی جانب سے بحث کے بعد اس معاملہ کی چہارشنبہ کو سماعت کا فیصلہ کیا۔ عدالت نے کہا کہ دھرانی پورٹل سے متعلق دیگر تمام درخواستوں کی ایک ساتھ سماعت کی جائے گی۔ عدالت نے حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب داخل کرنے کی ہدایت دی۔